حلقہ پی کی33- مانسہرہ IV سے تحریک انصاف کے امیدوار نوابزادہ فرید صلاح الدین کی کامیابی

ہفتہ 28 جولائی 2018 17:12

حلقہ پی کی33- مانسہرہ IV سے تحریک انصاف کے امیدوار نوابزادہ فرید صلاح ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) حلقہ پی کی33- مانسہرہ IV سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نوابزادہ فرید صلاح الدین نے 21415 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی محمد خان 11680 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

اسی حلقہ سے آزاد امیدوار احمد شہریار خان نے 10218 ووٹ، آزاد امیدوار دلاور خان نے 1436 ووٹ، آزاد امیدوار ذوالفقار خان نے 150 ووٹ، آزاد امیدوار زاہد الله نے 1387 ووٹ، تحریک لبیک پاکستان کے سربلند خان نے 2209 ووٹ، آزاد امیدوار شہزاد حیدر نے 3725 ووٹ، پاکستان راہ حق پارٹی کے عباد الرحمن نی3119 ووٹ، آزاد امیدوار محبت خان نے 137 ووٹ، الله اکبر تحریک کے محمد اقبال نے 392 ووٹ اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مفتی ناصر محمود نے 5146 ووٹ حاصل کئے۔

پی کے 33 کے 107573 مرد اور 85057 خواتین ووٹروں کیلئے 173 پولنگ سٹیشنوں پر43129 مرد اور 29175 خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ 3873 ووٹوں کو اعتراضات کے باعث ووٹوں کی گنتی میں شامل نہیں کیا گیا، اس حلقہ میں ووٹوں کی شرح 37.54 فیصد رہی۔