انتخابات 2018 شفاف تھے یا نہیں، یورپی یونین کا اہم اعلان

پاکستان کے عام انتخابات کے حوالے سے حتمی اور تفصیلی رپورٹ ایک ماہ بعد جاری کی جائے گی: یورپی یونین

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جولائی 2018 21:04

انتخابات 2018 شفاف تھے یا نہیں، یورپی یونین کا اہم اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2018ء) انتخابات 2018 شفاف تھے یا نہیں، یورپی یونین کا اہم اعلان، پاکستان کے عام انتخابات کے حوالے سے حتمی اور تفصیلی رپورٹ ایک ماہ بعد جاری کی جائے گی: یورپی یونین۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود یورپی یونین کے مبصرین نے اعلان کیا ہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے یورپی یونین کی جانب سے ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ہے جبکہ حتمی رپورٹ ایک ماہ کے بعد جاری کیی جائے گی یورپی یونین کے وفد کے رہنماوں ہانی بئنگ اور جان روئر نے کہا ہے کہ حتمی رپورٹ انگلش، اردو سمیت مقامی زبانوں میں شایع کی جائے گی۔

اس وقت ہمیں انفرادی بیان جاری کرنے یا دینے کا کوئی اختیار نہیں، ہم صرف عام انتخابات کا جائزہ لینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یورپی یونین کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی رپورٹ میں انتخابات 2018 کو مجموعی طور پر بہتر قرار دیا گیا تھا۔ جبکہ 2018 کے انتخابات کو 2013 کے انتخابات سے بھی زیادہ بہتر قرار دیا گیا۔