Live Updates

مسلم لیگ (ن) ہی عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، فاروق تارڑ

اتوار 29 جولائی 2018 23:30

گوجرانوالہ ۔29جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ صحت، تعلیم، روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) نے گوجرانوالہ میں کلین سویپ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب ایم پی اے بلال فاروق تارڑ اور نومنتخب ایم این اے محمود بشیر ورک کے بیٹے راشد محمود ورک نے ٹھٹھہ داد میں منعقدہ عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اب حزب اختلاف آ گئی ہے اب ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ دیگر صحت اور تعلیم کے اداروں کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد زبیر چیمہ نے کہا کہ ہماری کوششوں اور ووٹرز کے اتحاد کی باعث آج مسلم لیگ (ن) کے امیدواران نے گوجرانوالہ بھر میں بھاری مینڈیٹ حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ گوجرانوالہ کے غیور عوام بخوبی جانتے ہیں مسلم لیگ (ن) ہی ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام کیسوں کو میرٹ پر دیکھتے ہوئے نواز شریف، کیپٹن صفدر اور مریم نواز کو باعزت طریقہ سے بری کیا جائے۔ تقریب سے نومنتخب ایم پی اے حاجی وقار چیمہ کے بھائی حاجی احمد چیمہ ، یوسی چیئرمین افتخار چیمہ، محمد تنویر چیمہ، ضلع کسان کونسلر زاہد محمود چیمہ، حاجی اشرف چیمہ، چودھری حاجی منور چیمہ، کونسلر چاچا عطاء الله کھوکھر، محمد رضوان، عدیل چیمہ، شبیر بٹ و دیگر بھی شریک
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات