سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہی

پیر 30 جولائی 2018 16:37

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہی ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو پیر کی صبح آٹھ بجے سے منگل کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔