حیدرآباد، پریذائیڈنگ افسران ، پولنگ اسٹیشن اور پولنگ افسران کو یرغمال بناکر اپنی مرضی کے نتائج حاصل کئے،ڈاکٹر قادر مگسی

ز الائنس میں پیپلزپارٹی ، پی ٹی آئی سمیت کتنی ہی پارٹیوں کو انتخابات سے قبل جتوانے کی کوشش کی گئی ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کنگز پارٹی ہیں جبکہ جی ڈی اے کا الائنس بھی کنگز پارٹی تھا،چیئرمین سندھ ترقی پسندپارٹی

پیر 30 جولائی 2018 21:19

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) سندھ ترقی پسندپارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ پریذائیڈنگ افسران ، پولنگ اسٹیشن اور پولنگ افسران کو یرغمال بناکر اپنی مرضی کے نتائج حاصل کئے۔ ترقی پسندپارٹی قاسم آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کنگز الائنس میں پیپلزپارٹی ، پی ٹی آئی سمیت کتنی ہی پارٹیوں کو انتخابات سے قبل جتوانے کی کوشش کی گئی ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کنگز پارٹی ہیں جبکہ جی ڈی اے کا الائنس بھی کنگز پارٹی تھا ، انہوں نے کہاکہ ایس ٹی پی قوم پرست اور نظریاتی طورپر الیکشن میں حصہ لیا ۔

لیکن بڑے پیمانے پر کی جانے والی دھاندلی نے یہ ثابت کردیا کہ یہاں کسی نظریئے اور قوم پرستی کو چلنے نہیں دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پورے سندھ میں پارٹی کو مضبوط کیا جائیگااور آنے والے بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائیگا ، انتخابات ہارنا کوئی بڑی بات نہیں ہے ، ہم مایوسی کا شکار نہیں ہیں بلکہ ہم اپنی جدوجہد کو دوبارہ منظم کریں گے اور آخری کامیابی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں کچھ بڑے لوگ یہ نہیں چاہتے کہ اسمبلیوں میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ پہنچ سکیں اسی لئے انہوں نے متوسط اور غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو الیکشن کی سیاست سے باہر کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی گئی ہے ۔ جن کو سیکورٹی کی ذمہ داری دی گئی ۔اس موقع پر ڈاکٹر قادر مگسی نے پارٹی کی نئی تنظیم سازی تک پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے اور پارٹی کو منظم اور متحرک کرنے کیلئے تمام مرکزی و علاقائی تنظیم کو تحلیل کرکے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔