ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018 کی مدت( کل )اختتام پذیر ہوگی

پیر 30 جولائی 2018 21:22

ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018 کی مدت( کل )اختتام پذیر ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018 کی مدت( کل ) منگل کو اختتام پذیر ہوگی۔ پیر کو چیئرپرسن ایف بی آر رخسانہ یاسمین نے اس حوالے سے کہا کہ سکیمکے تحت غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہے۔

(جاری ہے)

مزید توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔ عوام اس آخری اور حتمی موقع سے فائدہ اٹھائیں اور کل تک غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات ڈکلیئر کر دیں۔