جاوید میانداد موجودہ سیاسی جوڑ توڑ پر آبدیدہ ہوگئے

یہاں لوگوں کے بچوں کے پاس کھانے کو نہیں ،تم پیسے کے زور پر اراکین اسمبلی خرید رہے ہوں،جاوید میانداد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 31 جولائی 2018 00:19

جاوید میانداد موجودہ سیاسی جوڑ توڑ پر آبدیدہ ہوگئے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جولائی 2018ء) معروف سابق کرکٹر جاوید میانداد موجودہ سیاسی جوڑ توڑ پر آبدیدہ ہوگئے۔جاوید میانداد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہاں لوگوں کے بچوں کے پاس کھانے کو نہیں ،تم پیسے کے زور پر اراکین اسمبلی خرید رہے ہوں۔تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو انعقاد پذیر ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف وفاق کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی تھی اور عددی اعتبار سے پاکستانی کی سب سے بڑی پارٹی بن کے ابھری تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی کی 115 نشستیں آئی تھیں جس کے بعد یہ بات طے ہو گئی تھی کہ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔تاہم اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کو نمبر گیم پوری کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو اتحادیوں کی ضرورت تھی جس کے لیے ابھی تک جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مختلف حلقوں سے اس سارے عمل پر مختلف ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔

معروف سابق کرکٹر جاوید میانداد موجودہ سیاسی جوڑ توڑ پر آبدیدہ ہوگئے۔جاوید میانداد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مین آج ان عوا م سے مخاطب ہوں جنہوں نے ووٹ دیا ہے،یار تم اپنی بولیاں لگوا رہے ہو ،ایسے کیا ملک سنبھالو گے۔انکا کہنا تھا کہ آج ہر الیکٹ ہونے والا یہ سوچ رہا ہے کہ مجھے کیا ملے گا میں کیا دوں گا۔انکا کہنا تھا کہ اگر تم پیسے لے دے کر آو گے تو کیا کرو گے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے جاوید میانداد آبدیدہ ہو گئے۔انکا کہنا تھا کہ یہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ،بچے سکول نہیں جارہے ،تم سب کو شرم آنی چاہیے کہ تم لوگ پیسے دے کر ایک دوسرے کو خرید رہے ہو۔