سی ٹی ا ولاہور کی محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں انٹرن شپ پرآئی طالبات کے وفدسے دفترمیں ملاقات

منگل 31 جولائی 2018 00:00

لاہور۔30جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورکیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں انٹرن شپ پرآئی چار طالبات کے وفدسے اپنے دفترمیں ملاقات کی۔ملاقات میں طالبات کے وفدکو سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی ورکنگ اورشہریوں کی سہولت کی خاطراٹھائے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔ سی ٹی اولاہورکیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے اس موقع پر کہا کہ انسان کی زندگی میں کامیابی کابنیادی رازاپنے کام سے نیک نیتی اورمثبت سوچ ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس سڑکوں پرشہریوں کیلئے آسانی پیداکرنے کیلئے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔اپنے تعلیمی ادارے میں طلباء وطالبات کوٹریفک قوانین پرعملدرآمدہوکراپنی اوردوسروں کی جان بچانے کے حوالہ سے سیمینارکروائیں۔

(جاری ہے)

شہرمیں ہونے والے حادثات میں جان کھونے والوں میں سب سے زیادہ شرح نوجوانوں کی ہے۔ نوجوان ٹریفک قوانین پرعمل پیراہوکرمہذب معاشرے کی بنیادرکھیں۔

والدین اپنے کم عمربچوں کوڈرائیونگ سے روک کرحادثات کی شرح میں کمی کاسبب بن سکتے ہیں۔ طالبات نے اس موقع پر کہا کہ سی ٹی اوسے ملاقات میں ٹریفک قوانین پرعمل پیراہونااوردوسروں کودرس دینے کا شوق پیداہواہے۔ سی ٹی اولاہورجیسے افسران پنجاب پولیس کانام روشن کررہے ہیں۔طالبات کے وفدنے ڈی آئی جی آپریشنزآفس میں اوپس روم کا دورہ بھی کیا۔ انچارج اوپس روم انسپکٹراسدچیمہ نے اوپس روم کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ طالبات کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لاہورپولیس کے آئی ٹی اقدامات دیکھ کرپنجاب پولیس پرفخرہورہاہے۔ اپنے تعلیمی ادارے میں جاکرشہریوں کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے لاہورپولیس کے تمام اقدامات بارے بتائیں گے۔

متعلقہ عنوان :