وومن یونیورسٹی صوابی اور ژی جیانگ یونیورسٹی چائنا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

معاہدہ دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقات کا ایک دوسرے کے ساتھ تعلق کو مظبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا

منگل 31 جولائی 2018 19:51

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2018ء) وومن یونیورسٹی صوابی اور ژی جیانگ یونیورسٹی چائنا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اس سلسلے میں ژی جیانگ یونیورسٹی اور نیشنل ڈیویلپمینٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ایک پانچ رکنی وفد نے وومن یونیورسٹی صوابی کا دورہ کیا۔ اس وفدکے ارکان میں سوشل ڈیویلپمینٹ اینڈ ریفارم کمیشن چائنا کے چانگواسائی ڈپٹی ڈائیریکٹرسوشل ڈیویلپمینٹ ڈیپارٹمینٹ، چونفانگ لی چیف پاپولیشن ڈیویلپمینٹ برانچ، ڈیپارٹمینٹ آف سوشل ڈیویلپمینٹ، جِنگ پِنگ ینگ ریسرچر، جنرل افیرز ڈیویژن، ڈیپارٹمینٹ جبکہ ژی جیانگ یونیورسٹی کے پروفیسر ہانگ می لوشی ایگزیگٹیوڈائیریکٹر، انسٹییٹوٹ فارپاپولیشن اینڈڈیویلپمینٹ سٹڈیز اور ڈاکٹر ریاض احمد، سکول آف پبلک ایڈمینیسٹریشن شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس معاہدہ پر پروفیسرہانگ می لوشی اور پروفیسر خانزادی فاطمیٰ خٹک وائس چانسلر ، وومن یونیورسٹی صوابی نے اس عہد کے ساتھ د ستحط کئے کہ دونوں جامعات مشترکہ تحقیق ، مشترکہ تحقیقی اشاعت اور ایکیڈیمک ایکسچینج (نصابیات میں باہمی شراکت) کے میدانوں میں بہم ممدومعاون ہونگی۔ دونوں جامعات کے درمیان یہ معاہدہ دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقات کا ایک دوسرے کے ساتھ تعلق کو مظبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :