سوات،پی کے چار میں دوبارہ گنتی کا عمل تیسرے روز بھی مکمل نہ ہوسکا

منگل 31 جولائی 2018 23:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) پی کے چار میں دوبارہ گنتی کا عمل تیسرے روز بھی مکمل نہ ہوسکا ،گنتی کا عمل نامعلوم وجوہات کے بناء پرکل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ،گنتی کے عمل میں تاخیر سئے دونوں سیاسی جماعتوںکے اُمیدوار اور کارکن تذبذب کا شکار ،تفصیلات کے مطابق سوات کے حلقہ پی کے چارمیں دوبارہ گنتی کا عمل تیسرے روز بھی مکمل نہ ہوسکا اور گنتی کا عمل نامعلوم وجوہات کے بنا ء پر کل تک کے لئے ملتوی کردیاگیا زرائع کے مطابق اب تک 90پولنگ اسٹیشن میں گنتی کا عمل دوبارہ مکمل ہونے کے اطلاعات ہیں اور صرف 15پولنگ اسٹیشن میں گنتی کا عمل باقی ہے تاہم مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوپارہے ہیں کہ آیا کتنے پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوچکاہے اور کتنے میں باقی ہے واضح رہے کہ مذکورہ حلقے میں مجموعی طورپر 105پولنگ اسٹیشن ہے جس پر پی ٹی آئی کے عزیز اللہ گران نے 14426اور مسلم لیگ ن کے امیر مقا م نے 14244اووٹ لئے تھے سرکار ی ووٹوںکے گنتی کے بعد عزیزاللہ گران کے `182کی برتری کم ہوکر 50رہ گئی تھی اب اس پر دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے اور گنتی کے بعد جیت کا قرعہ کس کے حق میںنکلے گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے تاہم گنتی کے عمل میں تاخیر سے نہ صرف دونوں جماعتوںکے نامزد اُمیدواروں کو ذہنی کوفت اورپریشانی میں مبتلا کردیا ہے بلکہ دونوں جماعتوںکے کارکن بھی تذبذب کا شکار ہیں۔