اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران حساس اداروں کے خلاف عدالتی حکم میں دی گئی آبزرویشن حذف کر دی

جمعرات 2 اگست 2018 16:46

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کی جانب سے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران حساس اداروں کے خلاف عدالتی حکم میں دی گئی آبزرویشن حذف کر دی گئی ہے ۔جمعرات کو عدالتی حکم پر ایڈوکیٹ جنرل طارق محمود جہانگیری پیش ہوئے اور کہا کہ رجسٹرار آفس نے بتایا ہے کسی بھی بنچ کی تشکیل کیلئے کوئی دبائونہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی بنچ کی تشکیل میں کسی دبائوکے تاثر کو رد کیا ہے۔ عدالت کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست منظور کرتے عدالتی حکم سے جسٹس صدیقی کی آبزرویشن عدالتی حکم سے حذف کر دی ہے۔واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے یہ فیصلہ 18جولائی کو دیا تھا جس میں حساس ادارے سمیت دیگر اداروں پر مداخلت کے الزامات عائد کئے تھے۔