دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کی جانب سے عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی سزا کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی

ہفتہ 4 اگست 2018 16:49

دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کی جانب سے عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کی جانب سے عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی سزا کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کرنے کی استدعا کی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے عدالت برخاستگی تک ن لیگی رہنما سزاسنائی تھی اور ان کو 5 سال کے لئے الیکشن لڑنے سے بھی نااہل قرار دیدیا گیا تھا۔عدالت عظمی نے (ن )لیگی رہنما کے خلاف توہین عدالت کیس کا تفصیلی فیصلہ رواں جون کے آخر میں سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دانیال عزیز نے تقریر کے دوران عدلیہ کیخلاف تضحیک آمیز الفاظ استعمال کئے۔ عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے فیصلے کے مطابق ن لیگی رہنما نے نظام انصاف میں رکاوٹ ڈالی جبکہ عدالتی امور پر اثر انداز ہونے کی بھی کوشش کی۔