پیپلزپارٹی کامراد علی شاہ کودوبارہ وزیرِ اعلی سندھ بنانے کا اعلان،

پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کے لیے فردوس شمیم کا نام فائنل کرلیا

ہفتہ 4 اگست 2018 22:02

پیپلزپارٹی کامراد علی شاہ کودوبارہ وزیرِ اعلی سندھ بنانے کا اعلان،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کودوبارہ وزیرِ اعلی سندھ بنانے کا اعلان کیاہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کے لیے فردوس شمیم کا نام فائنل کرلیاہے۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ کی کابینہ کے لیے بھی آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران نام فائنل کر لیے جائیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لیے بھی ناموں پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی وزیر بلدیات کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، کہا جا رہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر اسمبلی بھی کراچی سے ہوگا۔واضح رہے کہ انتخابات 2018 میں سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل ہے، دوسری طرف پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے لیے فردوس شمیم نقوی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔سندھ میں حکومت سازی کے لیے پی پی نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، غالب امکان ہے کہ مراد علی شاہ ایک بار پھر سندھ کے وزیرِ اعلی کا منصب سنبھالیں گے۔