اپوزیشن کے متحد ہونے سے عمران خان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
مختلف سیاسی جماعتیں جو کل تک ایک دوسرے کی بدترین مخالف تھیں اور ایک دوسرے پر جُملے کستی تھیں ، انتخابی مہم میں ایک دوسرے کو بُرا بھلا کہتی تھیں آج پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان سے خوفزدہ ہو گئی ہیں۔ عوامی رائے
محمد علی ہفتہ 4 اگست 2018 22:30
(جاری ہے)
متحدہ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ کسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے روک لیا جائے۔
متحدہ اپوزیشن کو اس طرح متحد دیکھ کر ایک تاثر یہ بھی مل رہا ہے کہ شاید یہ ساری جماعتیں اس لیے خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں بخوبی علم ہے کہ عمران خان کی حکومت آنے کے بعد ان کی کرپشن بے نقاب ہو جائے گی، ان کو یہ خوف بھی ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان عوام کی بھلائی کے لیے جو کام کریں گے ، اس کے بعد آئندہ عام انتخابات میں ان کے لیے عوام میں جانا مشکل ہو جائے گا ۔ اس حوالے سے سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی طاقت اور مقبولیت کو نہ صرف ان تمام سیاسی مذہبی جماعتوں نے تسلیم کر لیا ہے بلکہ سب جماعتیں ان سے خوف زدہ بھی دکائی دے رہی ہیں۔ اب متحدہ اپوزیشن جو بھی فیصلہ کرے گی ، ان کے فیصلوں سے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو کوئی نقصان پہنچنے کی بجائے اُلٹا فائدہ ہی ہو گا اور چونکہ ان سب کا چہرہ قوم کے سامنے آ چکا ہے لہٰذا اب ان کے کسی بھی فیصلے سے عمران خان کی نہ صرف مقبولیت میں اضافہ ہو گا بلکہ کپتان کو مزید عوامی ہمدردی ملے گی ۔ متحدہ اپوزیشن میں شامل کئی سیاسی رہنماؤں کو اپنے خلاف نیب کیسز کھُلنے اور جیل جانے کا خطرہ ہے اور اسی وجہ سے سارے متحد ہو گئے ہیں کہ بُرا وقت آنے پر ایک دوسرے کی مدد کریں گے ، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا کیونکہ کرپشن کے خلاف کارورائی اور کرپشن کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی منشور کا حصہ ہے جسے اقتدار میں آنے کے بعد ہر ممکنہ حد تک عملی جامہ پہنایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.