ملک بھر کی طرح قبائلی ضلع اورکزئی میں بھی گزشتہ روز سے چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع شروع ہو گئی

پیر 6 اگست 2018 15:06

ملک بھر کی طرح قبائلی ضلع اورکزئی میں بھی گزشتہ روز سے چار روزہ انسداد ..
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح قبائلی ضلع اورکزئی میں بھی گزشتہ روز سے چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہیں اس حوالے سے ڈی ایچ او اورکزئی ڈاکٹر نواب حسین نے بتایاکہ اورکزئی کے تین تحصیلوں تحصیل اپر تحصیل سنٹرل اور تحصیل اسماعیل زئی میں 16ہزار 427بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے انہوںنے کہاکہ اس مہم کیلئے 81موبائل ٹیمیں ایک ٹرانزٹ ٹیم اور 14فیکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی جو گھر گھر جاکر پولیو مہم چلائیںگے انہوںنے کہاکہ ضلع اورکزئی پولیو وائرس سے مکمل طور پر پاک ہے تاہم ہائی ریسک والے علاقوں میں پولیو مہم شروع کیاگیاہے -

متعلقہ عنوان :