لاہور میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

لاکھ 71سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے

پیر 6 اگست 2018 17:29

لاہور میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر)انوار الحق نے کہا ہے کہ شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہورنے کہا کہ شہر کی تمام یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ 71سے زائدپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جارہا ہیں جبکہ اس پولیو مہم میں4700 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم 06اگست سی08 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیںاورپو لیو ٹیموںکی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور کیپٹن(ر)انوار الحقنے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :