نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے،پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے

پیر 13 مئی 2024 11:47

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار  بیجنگ پہنچ گئے،پانچویں ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔ پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا بیجنگ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل ایمبیسڈر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے جس میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ نائب وزیراعظم چینی رہنمائوں اور اعلیٰ حکام اور ممتاز کاروباری اداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔\932