ہائیکورٹ نے رانا ثنااللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

پیر 6 اگست 2018 20:34

ہائیکورٹ نے رانا ثنااللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 106 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

این اے 106فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کے استقبال کو حج کے مترادف قرار دیا۔رانا ثنا اللہ نے آئین کے آرٹیکل 62،63کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دے کر بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔عدالت نے رانا ثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔