لاہور ہائی کورٹ کا این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

الیکشن کمیشن اور خواجہ آصف سے جواب طلب

پیر 6 اگست 2018 23:47

لاہور ہائی کورٹ  کا این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2018ء) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے این اے 73 سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے دیا اور عدالت نے الیکشن کمیشن اور خواجہ آصف سے جواب طلب کر لیا۔ پی ٹی آئی کے عثمان ڈار نے دوبارہ گنتی اور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

عثمان ڈار نے ایڈوکیٹ انیس ہاشمی کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرنگ افسر اور خواجہ آصف کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیالکوٹ این اے 73 سے انتخاب لڑا اور دوسرے نمبر پر رہا۔ ریٹرنگ افسر نے فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو فراہم نہیں کیا۔میرے حلقے میں 7ہزار 346وٹ مسترد ہوئے۔خواجہ آصف سے صرف 1406 وٹوں سے شکست ہوئی۔ریٹرنگ افسر، کو حلقے کی دوبارہ گنتی کیبدرخواست دی جسے مسترد کردیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حلقے میں دوبارا گنتی کروانے کا حکم صادر کرے۔عدالت دوبارا گنتی مکمل ہونے تک خواجہ آصف کے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے۔