این اے 237 کا رزلٹ روکنے کے خلاف حکیم بلوچ کی طرف سے ہائی کورٹ سندھ میں پٹیشن داخل

منگل 7 اگست 2018 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) این اے 237 کا رزلٹ روکنے کے خلاف حکیم بلوچ کی طرف سے ہائی کورٹ سندھ میں پٹیشن داخل،ہائی کورٹ کی طرف سے 10اگست کو فریقین طلب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے پیپلز پارٹی این اے 237 کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی درخواست پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی نہ کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کروادی گئی ہے سندھ ہائی کورٹ نے تمام فریقوں کو 10اگست کو طلب کرلیا گیا ہے دوسری جانب پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے کامیاب امیدواروں مرتضیٰ بلوچ ،سردار جام عبدالکریم جوکھیو ،راجا رزاق بلوچ ، محمود عالم جاموٹ ، محمد سلیم بلوچ کی کامیابی پر کارکنوں نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر ایم پی اے مرتضیٰ بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملیر ضلع آج بھی پ پ پ کا قلع ہے انشا ء اللہ 10اگست کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کا عبدالحکیم بلوچ ہی کامیاب ہوگا۔