سپریم کورٹ نے شیخو پورہ میں دس سالہ بچے زوہیب پر تشدد سے متعلق از خود نوٹس کیس نمٹادیا

منگل 7 اگست 2018 23:04

سپریم کورٹ نے شیخو پورہ میں دس سالہ بچے زوہیب پر تشدد سے متعلق از خود ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) سپریم کورٹ نے شیخو پورہ میں دس سالہ بچے زوہیب پر تشدد سے متعلق از خود نوٹس کیس نمٹادیاہے منگل کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دس سالہ زوہیب تشدد کیس کی سماعت کی اس موقع پرپنجاب حکومت کے وکیل نے پیش ہوکرعدالت کوبتایا کہ 10 سالہ بچے پرپیسے چرانے کا الزام لگاکرتشدد کیا گیا، جس کے نتیجے میں ملزم کے خلاف چالان داخل کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کوبتایا جائے کہ کیا بچے کا میڈیکل چیک اپ کرالیا گیا ہے اورملزم گرفتا ہوچکا یا اس نے ضمانت کروالی ہے، جس پر فاضل وکیل نے کہا کہ بچے کا میڈیکل بھی کرانے کے بعد تشدد میں ملوث امام گرفتارہوچکے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ مطالبہ کررہے ہیں جیسے بچے پرتشدد ہوا ویسے ملزمان پرتشدد ہونا چاہئے تاہم بعدازاں عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے ملزم کاٹرائل عدالت 15 روز میںمکمل کرکے کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ۔ واضح رہے کہ چھ سالہ بچے پر تشدد کے بعد چیف جسٹس نے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کی تھی۔ رپورٹ کے آنے پرعدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے دوہفتے میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔