عرب اتحاد یمن میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی جاری رکھے گا: المالكی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 8 اگست 2018 17:23

عرب اتحاد یمن میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی جاری رکھے گا: المالكی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2018ء) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے قائم عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ اتحادی ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جن گروپوں کے ساتھ لڑ رہے ہیں ان میں تنظيم القاعدة في جزيرة العرب( AQAP)، داعش اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی ملیشیا شامل ہیں، جو تمام انتہا پسندی اورعدم برداشت کے نظریات کے فروغ کے لئے اکھٹے ہوئےہیں. سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ترجمان نے کہا، "اتحاد برادر اور دوست ملکوں کے تعاون سے ان گروپوں کی صلاحیتوں کو مفلوج کرنے کے لئے فضائی، بحری اور بین الاقوامی تعاون کے تحت خصوصی فورسز کے مشترکہ آپریشنز جاری رکھے گا تاکہ دہشت گردی کا خاتمہ اور بین الاقوامی سلامتی کو برقرار رکھا جاسکے.

(جاری ہے)

" امریکی خبررساں ایجنسی (ایسوسی ایٹڈ پریس) کی یمن کی جنگ کے بارے میں رپورٹ: اے پی کی تحقیقات: یمن کی جنگ امریکہ، اتحادیوں، القاعدہ کویکجا کرتی ہے، پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اس مضمون میں "بے بنیاد" نتائج نکالے گئے ہیں اور یہ "ٹھوس شواہد" سے عاری ہے، انہوں نےمزید کہا کہ اس مضمون میں "ناقابل یقین دلائل" پیش کئے گئے ہیں جو مصنف کی ذاتی آرا ہوسکتی ہے. ترجمان نے کہا کہ اس مضمون کی اشاعت سے پہلے صحافت کی پیشہ ورانہ اخلاقیات اورحقیقت کی جانچ پڑتال کو سامنے رکھا جانا چاہئے تھا. (وام)