سوچ میں مثبت تبدیلی اورنفرتوں کو محبت سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، مصطفی کمال

قوم کوقومیت و لسانیت کی بنیادپرتقسیم کرنے والے نظریات سے نجات دلا کر ہی ملک ترقی پر گامزن اور آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دے سکتے ہیں

بدھ 8 اگست 2018 23:06

سوچ میں مثبت تبدیلی اورنفرتوں کو محبت سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، مصطفی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ سوچ میں مثبت تبدیلی اورنفرتوں کو محبت سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اس میں ہی پاکستان اور پاکستانی قوم کی بھلائی ہے کیونکہ عوام کی سوچ ہی جمہوری نمو اورنشوونما کی اصل علامت ہے ، قوم کوقومیت و لسانیت کی بنیادتقسیم کرنے والے نظریات سے نجات دلا کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن اور آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دیں سکتے ہیں کیونکہ نفرتوں کی سیاست کا پر چار کرنے والے کبھی قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاس میں این اے 243 کے الیکشن سیل کے زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر زمہ داران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں نفرتوں کی سیاست نہیں کررہی بلکہ جوڑنے کی سیاست کررہی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد صرف اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے محلوں میں رہنے والے عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے ہیں بلکہ عوام کی تقدیر صرف وہی بدل سکتے ہیں جن کو ان مسائل کا ادراک ہو بلکہ خود بھی ان مسائل سے نبردآزما ہو انہوں نے کہا کہ پی ایس پی ملک سے موروثی نظام کے خاتمے اور مثبت تبدیلی کی جدو جہد کر رہی ہے تاکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملک کے ایوانوں میں پہنچاکر ملک سے وڈیرانہ، جاگیردارانہ اور موروثی سیاست کا خاتمہ کرکیملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کر سکتے ہیں۔