خسرہ مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 9 اگست 2018 12:44

قصور۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد اسد سندھو کی زیر صدارت ڈینگی تدارک اور خسرہ مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک ڈینگی کا کوئی کنفرم کیس رپورٹ نہیں ہوا تا ہم ڈینگی سرویلنس کے دوران 580مشتبہ کیسز اور 9پروبیبل کیسز سامنے آئے ہیں ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ اس قومی فریضے کو سرانجام دیں ۔ضلع کونسل ‘میونسپل کمیٹیزاور دیگر ادارے ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں تا کہ عوام النا س کو اس موذی مرض سے بچایا جا سکے ۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ مل کر ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں خسرہ مہم کے حوالے سے محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ یہ 12روزہ ایک خصوصی مہم ماہ اکتوبر 2018ء میں منعقد ہو گی جس میں 6ماہ سے 7سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے انجیکشن لگائے جائیں گے ۔ اس مقصد کیلئے ضلع بھر میں ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو مخصوص جگہوں پر کیمپس لگا کر بچوں کو خسرہ سے بچائو کے انجیکشن لگائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :