پاکستان الائنس فارگرلزایجوکیشن نے معروف اداکارہ آمنہ شیخ کو تعلیم نسواں کا عالمی سفیر مقرردیا

جمعرات 9 اگست 2018 13:48

پاکستان الائنس فارگرلزایجوکیشن نے معروف اداکارہ آمنہ شیخ کو تعلیم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) پاکستان الائنس فارگرلزایجوکیشن(پیج)نے معروف اداکارہ آمنہ شیخ کو تعلیم نسواں کا عالمی سفیر مقرر کر دیا ہے۔پیج کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق آمنہ شیخ کی تعیناتی حقوق نسواں کے لیے ان کی جدوجہد کے تناظر میں کی گئی ہے۔پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت پانے والی آمنہ شیخ حقوق نسواں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عرصہ دراز سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آمنہ شیخ نے پیج کے ساتھ مل کر خواتین میں خواندگی کی شرح بڑھانے، غیرمتوسط طبقے کی خواتین کو تعلیم اور ملازمت کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور ملک میں صنفی فرق کو کم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔پیج پاکستان میں خواتین کی تعلیم اور حقوق کے لیے سرگرم ایک فلاحی ادارہ ہے جو امریکی ریفیوجی کمیٹی پاکستان(اے آرسی پاکستان) کے ساتھ مل کر خواتین کو با صلاحیت اور کامیاب بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔حال ہی میں دونوں اداروں نے باہمی اشتراک سے اسٹار اسکول کی بنیاد رکھی ہے، ان کا عزم ہے کہ ملک بھر میں اسکول سے باہر 10 لاکھ بچوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :