لاپتہ شہری مجیب الحق کی گمشدگی سے متعلق دائر درخواست ،کراچی پولیس کو 30اگست تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم

جمعرات 9 اگست 2018 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری مجیب الحق کی گمشدگی سے متعلق دائر درخواست پر کراچی پولیس چیف کو 30اگست تک تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔لاپتہ شہری مجیب الرحمن کی اہلیہ ثمرین نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ 9 ماہ سے شوہر لاپتہ ہیں، دھکے کھانے پر مجبور ہوں۔

شوہر زندہ ہیں یا مرگئے ہیں کچھ بتادیا جائے۔

(جاری ہے)

شوہر بازیاب نہیں ہوتے تو مجھے اور میرے دو بچوں کو بھی مار دیا جائے۔جے آئی ٹی میں شامل کسی نہ کسی پولیس افسر کا تبادلہ ہوجاتا ہے ۔جے آئی ٹی میں بالکل تعاون نہیں کیا جاتا۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ جو کچھ عدالت کے بس میں ہے ہم اس سے زیادہ کرتے ہیں ۔انہوںنے استفسار کیا کہ کراچی پولیس چیف کون ہے ایس ایس پی آصف رزاق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹر امیر شیخ کو کراچی پولیس چیف کا چارج دیا گیا ے ہے ۔عدالت نے مجیب الرحمن کی گمشدگی کی تحقیقات ڈاکٹر امیر شیخ کے سپرد کرتے ہوئے 30اگست تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔