کرپشن کیس کے ملزم انعام اکبر کی درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی استدعا واپس لینے پر خارج کردی گئی

جمعہ 10 اگست 2018 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن کیس کے ملزم انعام اکبر کی درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی استدعا واپس لینے پر خارج کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو محکمہ اطلاعات میں پونے چھہ ارب روپے کرپشن ریفرنس میں شرجیل میمن کے شریک ملزم انعام اکبر کی درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی استدعا درخواست واپس لینے پر خارج کردی گئی ۔عدالت نے آئندہ سماعت جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر، سنٹرل اور محکمہ داخلہ سندھ سے بھی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔ اس سے قبل عدالت نے انعام اکبر کو پے رول پر چھوڑنے پر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔