ویٹرنری یونیورسٹی میں سیکر ٹری لائیو سٹاک کی زیر صدارت ڈیر ی سیکٹر کی تر قی بارے سٹیک ہولڈرز کے مشا ورتی اجلاس کا انعقاد

جمعہ 10 اگست 2018 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈانیمل سائنسز لا ہو ر میں گذ شتہ روز سیکر ٹری لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیویلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب کیپٹن( ریٹا ئرڈ)محمد محمود کی زیر صدارت ڈیر ی سیکٹر کی تر قی اور مو یشی پا ل کسا نو ں کے نفع سے متعلقہ پالیسیو ں کی تشکیل، منصو بہ بندی بارے مشا ورتی اجلاس کا انعقاد ہوا۔

جس میں پنجاب بھر کے پبلک و پرا ئیو یٹ ڈیری سیکٹر زسے سٹیک ہولڈرز ، محکمہ لا ئیو سٹاک کے آفیشلزاور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔اُس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے سیکر ٹری لا ئیو سٹاک محمد محمود نے کہا کہ اجلا س کا مقصد سٹیک ہولڈر کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر نا تھاجہا ں وہ ڈیری سیکٹر کو در پیش مسا ئل کو زیر بحث لا کر اُن مسا ئل کے حل تلا ش کرسکیں نیز مستقبل میں ایسی کسا ن دوست پا لیسیا ں مر تب کیں جا ئیںجس سے غر یب مو یشی پا ل حضرات کو زیا دہ سے زیا دہ نفع حا صل ہو۔

(جاری ہے)

اُ نہو ں نے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا کو ہدا یت دی کے میٹ اور ڈیر ی سیکٹر کی تر قی کی راہ میں حا ئل رکا وٹو ں کی نشا ندہی کے لیئے دو ٹاسک فورسز قا ئم کر یں۔ جن کی ورکنگ کو نا صرف با قا عد گی سے ما نیٹر کیا جا ئے بلکہ اگلے ماہ منعقد ہو نے والی میٹنگ میں وہ تما م مسا ئل زیر بحث لا کر اُن کے حل تلا ش کیے جا ئیں نیز سیکر ٹری لا ئیو سٹاک نے اجلا س کو ڈیر ی سیکٹر کی تر قی سے متعلقہ ہر ممکنہ معاونت فراہم کر نے کی یقین دہا نی بھی کروا ئی۔

قبل ازیں وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے اپنی پر یزنٹیشن میں ڈیر ی سیکٹر کی تر قی میں حا ئل رکا وٹو ں، پنجاب میں دودھ کی پیدا وار کے ما ڈل،قیمت ڈی کیپنگ کے ممکنہ اثرات کے بارے میں اجلاس کو آ گاہ کیا۔اُ نہو ں نے کہا کہ یونیورسٹی لا ئیو سٹاک فارمنگ کمیو نٹی اور انڈسٹر ی کے شا نہ بشا نہ مسا ئل کے حل کے لیئے اپنا مثا لی کردار ادا کر رہی ہے نیز اپنی پر یزنٹیشن میں اُنہو ں نے سکول ملک پرو گرام شروع کر وا نے اور کم سے کم دودھ کے پاسچر آئزیشن کے قا نون کو لا گو کر نے اور کنزیو مر (صارف) کو معیاری خوراک کے بارے میں آ گا ہی پھیلا نے کی سفارشات بھی پیش کیں۔

اجلاس میں ڈیر ی سیکٹر کوفعال بنانے اور غریب فار منگ کمیو نٹی کے منا فع سے متعلقہ آ ئندہ کے لیئے لا ئحہ عمل تیار کر نے کے لیئے اجلا س کے شر کا سے ماہرا نہ سفارشات/ رائے بھی لیں گئیں جس میں تمام ممبران نے خشک دودھ کی امپو رٹ پر ڈیو ٹی بڑ ھا نے، دودھ کی پیدا واری لا گت کو کم کرنے،فارمرز کی تعلیم اور ٹریننگ، لوکل بر یڈ گا ئی/ بھینسو ںکی افز ئش نسل کو بڑ ھا نے،چارے کی پیدا وار میں خا طر خوا ہ اضا فہ کے لیئے زر عی مشینر ی پر سبسڈی دینے،کسان دوست پا لیسیا ں بنا نے نیزصارف کو الٹر ا ہا ئی ٹمپر یچر دودھ اور فریش خا لص دودھ میں فرق سے متعلقہ آ گا ہی فرا ہم کر نے کے بارے میں اپنی اپنی تجا ویز یں پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :