اصغر خان کیس سماعت کے لیے مقرر:نواز شریف سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری

ہفتہ 11 اگست 2018 18:46

اصغر خان کیس سماعت کے لیے مقرر:نواز شریف سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کے فیصلہ پر عملدرآمد سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا، سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے گئے، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اصغر خان فیصلہ عملدرآمد کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے،کیس کی سماعت کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، پندرہ اگست کو عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، کاز لسٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف، جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ، جنرل ریٹائرڈ اسد درانی سماعت کے حوالے سے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ ڈی جی ایف آئی اے اور اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو بھی سماعت کے حوالے سے سمن جاری کردئیے گئے ہیں۔