احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی گئی

ہفتہ 11 اگست 2018 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی گئی ۔ہفتہ کو محکمہ اطلاعات میں پونی6 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے موقع پر سابق صوبائی وزیر محکمہ اطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت میں نیب کی گواہ زینت جہان کے بیان پر ملزمان کے وکلا کی جرح جاری ہے عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی،احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت آئندہ پانچ سالوں میں پہلے سے بھی زیادہ اچھا پرفارم کرے گی۔

میرے اوپر کیسز ہیں منسٹری نہیں ملے گی،ایسا کام نہیں کیا جس سے پارٹی اور مجھے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔