پی ٹی آئی کی گورنمنٹ زراعت کی مضبوط کرے گی،چوہدری محمد سرور

ہفتہ 11 اگست 2018 20:06

پی ٹی آئی کی گورنمنٹ زراعت کی مضبوط کرے گی،چوہدری محمد سرور
پاکپتن۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزرد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کسان کو خوشحال بنائے گی، پی ٹی آئی کی گورنمنٹ زراعت کی مضبوط کرے گی،کسان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا، کسانوں کو تمام تر سہولیات فراہم کریں گے، ملکی معیثیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبہ زراعت کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے صدر چوہدری رضوان اقبال سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے۔اس موقع پر صوبائی صدر کسان اتحاد چوہدری رضوان اقبال نے چوہدری محمد سرور کی گورنر پنجاب نامزردگی پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر چوہدری رضوان اقبال نے کہاکہ کسانوں کو پی ٹی آئی سے تمام امیدیں وابستہ ہیں۔