چیف جسٹس نے شاہین ایئر کو ایوی ایشن انڈسٹری کی بہتری کے لیے تجاویز جمع کرانے کا حکم دے دیا

ہم ملک میں ایوی ایشن سیکٹر کی خراب صورتحال میں دلچسپی لینے پر عدالت عظمی ٰکے شکرگزار ہیں، احسان صہبائی

ہفتہ 11 اگست 2018 20:51

چیف جسٹس نے شاہین ایئر کو ایوی ایشن انڈسٹری کی بہتری کے لیے تجاویز جمع ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے شاہین ایئر انٹرنیشنل کو حکم دیا ہے کہ وہ سول ایوی ایشن کی ناقص کار کردگی کے حوالے سے اپنے تحفظات عدالت میں جمعہ کروائیں ۔چیف جسٹس نے یہ حکم،منگل کے دن، سپریم کورٹ آف پاکستان میں،چین میں پھنسے ہوئے شاہین ایئر کے مسافروں کے بارے میں،ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران جاری کیا۔

اس موقع پر شاہین ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، احسان صہبائی، نے چیف جسٹس کی کوششوں اور پاکستان کی تباہ حال ایوی ایشن انڈسٹری کی بہتری میں دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ اداکیا۔شاہین ایئر، سپریم کورٹ آف پاکستان کے تعاون سے، گوانگزو سے لاہور آنے والے پرواز میں تاخیر سے متاثر مسافروں کو معاوضہ ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

عدالتی کارروائی کے بعداپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہین ایئر انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ، زہیب حسن نے کہا،''عدالتی کارروائی کے دوران شاہین ایئر انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، احسان صہبائی نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ وہ ملک میں ایوی ایشن انڈسٹری کی بہتری کے لیے اقدامات کریں۔

جواب میں چیف جسٹس، ثاقب نثار نے اقدامات کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر میں ایسے اقدامات جن سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے وہ تحریری طور پر جمع کرائیں۔ اب ہم آئندہ سماعت کے دوران یہ تحفظات جمع کرائیں گے جو پیر، 20 اگست، 2018 کو ہو گی۔'زوہیب حسن نے مزید کہا ''ہم اس بات کی بھی وضاحت کر نا چاہیے ہیں کہ شاہین ائیر کے سی ای او احسان صہبائی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا اور ہم ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہیں