خواجہ سرا بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں ،ڈی پی او

ہفتہ 11 اگست 2018 21:34

خواجہ سرا بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں ،ڈی پی او
چیچہ وطنی۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) خواجہ سرا بھی مرد و خواتین کی طرح معاشرے کا اہم حصہ ہیں ۔پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق خواجہ سرائوں کو پاکستانی شہری ہونے کے تما م حقوق میسر ہیں۔ ان کی عزت واحترام پولیس سمیت تما م ادروں پر لازم ہے یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال غلام مبشر میکن نے دفتر میں آنے والے خواجہ سرائوں کے نمائندہ وفد سے میٹنگ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

خواجہ سرائوں کے وفدنے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ مردم شماری 2017کے مطابق ضلع ہذ ا میں119خواجہ سراء رہائش پذیر ہیںجبکہ سوشل ویلفئیر آفیسر کی طرف سے مہیا کئے گے اعداد و شمار کے مطابق اب تک68خواجہ سرائوں نے شناختی کارڈ کے لئے اپلائی کیا ہے جن میں سی55خواجہ سرائوں کو شناختی کارڈ جاری کئے جا چکے ہیںجبکہ بقایا انڈر پراسس ہیں۔آخر میں خواجہ سرائوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم معاشرے کا ایک محروم طبقہ ہیں اور ہمیں ہر سطح پر کم تر سمجھا جاتا ہے پہلی مرتبہ کسی افسر نے اپنے دفتر میں بلوایا اور ہمارے ساتھ میٹنگ کی اور ہمیں اتنی عزت سے نوازا ہے جس کے لئے ہم انکے انتہائی مشکور ہیں۔