چارسدہ ،ْ معمولی بات پر تکرار مسلح تصادم میں بدل گئی، فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ،ْ دو زخمی

فائرنگ سے قلندر شاہ، اس کی بیوی گل رخ، صابرشاہ، انور شاہ، احمد شاہ اور ناوی گل نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق مرنے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار ہیں ،ْ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا

اتوار 12 اگست 2018 13:10

چارسدہ ،ْ معمولی بات پر تکرار مسلح تصادم میں بدل گئی، فائرنگ سے 6 افراد ..
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں ایک معمولی سی بات پر تکرار جان لیوا تصادم میں بدل گئی اور دو فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے رجڑ میں قلندر شاہ اور صابر شاہ نامی افراد میں کسی معمولی بات پر تکرار ہوگئی، جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر اندھادھند فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے قلندر شاہ، اس کی بیوی گل رخ، صابرشاہ، انور شاہ، احمد شاہ اور ناوی گل نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں اور 2 افراد زخمی ہوئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سٹی بشیر احمد کے مطابق مرنے والے تمام افراد آپس میں رشتے دار ہیں ،ْپولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔