یوم آزادی کے موقع پرامن و امان یقینی بنانے کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات

اتوار 12 اگست 2018 22:00

چنیوٹ۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) یوم آزادی کے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کر دیے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ پل دریائے چناب و دیگر آزاد ی تقریبات پر چار ڈی ایس پی سمیت پانچ سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس ، کیو آر ایف اور ریسکیو 15 کی ٹیمیں شہر و گردو نواح میں موئثر گشت کریں گی۔

ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں موئثر گشت کریں گے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھیں گے۔ ریزو نفری پولیس لائن میں سٹینڈٹو ر ہے گی۔ون ویلنگ ایک خونی کھیل ہے جس کی وجہ سے بہت قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یوم آزادی پر ون ویلنگ ،بغیر سلنسر کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

دریائوں میں نہانے پرحکومت پنجاب کی طرف سے دفعہ 144ض ف نافذ ہے ۔جو کوئی بھی دریاء میں نہاتے ہوئے پکڑا گیا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ جشن آزادی کے سلسلہ میں پل دریائے چناب پرزیادہ رش ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے سپیشل ٹریفک عملہ تعینات کیا جائے گا ۔ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔