دو سگی بہنوں نے بھی بحیثیت رکن سندھ اسمبلی حلف اٹھالیا

فریال تالپور لاڑکانہ جبکہ ڈاکٹرعذرا پیچوہو نواب شاہ سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی ہیں

پیر 13 اگست 2018 17:07

دو سگی بہنوں نے بھی بحیثیت رکن سندھ اسمبلی حلف اٹھالیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) 15ویں سند ھ اسمبلی کے اجلاس میں دو سگی بہنوں نے بھی بحیثیت رکن سندھ اسمبلی حلف اٹھایا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی نے پیر کو حلف اٹھایا ،اسپیکر سند ھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ارکان سے حلف لیا ۔حلف اٹھانے والوں میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دو بہنیں فریال تالپور اور ڈاکٹرعذرا پیچوہو بھی شامل تھیں ۔فریال تالپور لاڑکانہ جبکہ ڈاکٹرعذرا پیچوہو نواب شاہ سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی ہیں ۔