عارف والا، جشن آزاد ی کے دن کو جوش وجذبہ سے منانے کیلئے ملی مسلم لیگ کے زیراہتمام پانچ ہزار پودے لگائے جائیں گے

پیر 13 اگست 2018 22:14

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) جشن آزاد ی کے دن کو جوش وجذبہ سے منانے کیلئے ملی مسلم لیگ کے زیراہتمام پانچ ہزار پودے لگائے جائیں گے پہلے مرحلہ میں تحصیل کچہری، گرلز سکول ، پی ٹی سی ایل آفس ،گلشن اقبال کالونی ، عرفان ٹائون ،اسلم ٹائون اور ٹی ایچ کیوہسپتال شامل ہیں یہ باتیں ملی مسلم لیگ کے ضلعی کنوینر احمد ذیشان کھوکھر ایڈووکیٹ نے میڈیا کوبتائیں انہوں نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی خصوصی ہدایت پر 14اگست آزاد ی پاکستان کے موقعہ پرملک کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز کیا جارہاہے