Live Updates

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کا ویزہ جاری ،بھارتی حکو مت کی اجازت کا تاحال انتظار

پیر 13 اگست 2018 22:16

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کا ویزہ جاری ،بھارتی حکو ..
نئی دہلی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کا ویزہ جاری کردیا گیا‘ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزا جاری کردیا تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کا تاحال انتظار ہے‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان کا ویزہ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے انہیں پاکستان میں تقریب حلف برداری میں شرکت کی درخواست پر ویزہ جاری کیا۔ تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے دورہ پاکستان کی اجازت کا تاحال انتظار ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویزا مل گیا ہے تقریب حلف برداری میں ضرور شرکت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا سینیئر فیصل جاوید سے رابطہ ہوا ہے پاکستان آنے کی دعوت دینے پر فیصل جاوید کا شکریہ ادا کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات