بورے والا،نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث زچہ بچہ جاں بحق

ورثاء نے نعش سڑک پر رکھ کر ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا

پیر 13 اگست 2018 23:00

بورے والا،نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث زچہ بچہ جاں بحق
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث زچہ بچہ جاں بحق ورثاء نے نعش سڑک پر رکھ کر ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا واقعات کے مطابق لاہور روڈ پر واقع چک نمبر 259ای بی میں بشیراں بیگم ویلفیئر ہسپتال میں گزشتہ روز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے نتیجہ میں آپریشن کے دوران خاتون اور اس کا بچہ دونوں جاں بحق ہو گئے ورثاء نے احتجاجاً ہسپتال کے سامنے لاہور روڈ پر نعش رکھ مظاہرہ کیا اور ڈی سی وہاڑی سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا سڑک بلاک ہونے سے دونوں اطراف ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مذکرات کے بعد ٹریفک کو بحال کروادیا گیا #