پشاور،سادہ لوح افراد سے جعل سازی کے ذریعے پیسے بٹورنے والا سہ رکنی گروہ گرفتار

پیر 13 اگست 2018 23:02

پشاور،سادہ لوح افراد سے جعل سازی کے ذریعے پیسے بٹورنے والا سہ رکنی ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) پشاورپولیس نے سادہ لوح افراد سے بذریعہ دھوکہ دہی اے ٹی ایم کارڈہتھیانے اوراکاؤنٹ سے لاکھوں روپے بٹورنے والے سہ رکنی بین الاضلاعی گروہ کو بے نقاب کرکے خاتون سمیت گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے بر آمد کرکے حوالات منتقل کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ سے صوبہ بھر سے مسلسل اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے سادہ لوح شہریوں کے اکاؤنٹ سے غیر قانونی طریقے سے پیسے نکالنے کی خبریں موصول ہو رہی تھیں جبکہ گزشتہ ہفتے پشاور میں بھی جعل ساز گروہ کے سرگرم ہونے کی پے در پے تین شکایات سامنے آئیں جن کی روشنی میں تھانہ فقیر آباد میں عزیز ولد جمال ناصر سکنہ فقیر آباد کی شکایت پر تھانہ فقیر آباد میںنامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔

(جاری ہے)

تمام وقوعات میں ملزمان نے سادہ لوح افراد سے اے ٹی ایم کارڈ دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل کرکے ان کے اکاؤنٹ سے غیر قانونی طور پر لاکھوں روپے نکلوائے۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے تمام وقوعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کو نوسرباز اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق نے ڈی ایس پی فقیر آباد عبدالسلام خالد اور ایس ایچ او فقیر آباد نور حیدر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر دن رات انتھک محنت کرتے ہوئے وقوعات میں ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کرکے خاتون سمیت تین ملزمان مسما? نیکراز زوجہ نواب ، نواب ولد غفور رحمن اور ذاکر علی ولد جوہر شاہ ساکنان بخشالی مردان حال یوسف آباد قاضی کلے کو گرفتار کر لیا ملزمان نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران پشاور ، مردان اور ایبٹ آباد سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں بھی دھوکہ دہی کے ذریعے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا اعتراف کیا ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے بٹورے گئے لاکھوں روپے بھی بر آمد کر لئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق، ڈی ایس پی فقیر آباد عبدالسلام خالد اور ایس ایچ او فقیر آباد نور حیدر سمیت تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :