پی ایچ اے لاہور کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کا آغاز کیک کاٹ کرکیا گیا

پیر 13 اگست 2018 23:40

لاہور۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کا باقائدہ آغاز،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے جیلانی پارک میں کیک کاٹ کر کیاگیا، اس موقع پر پی ایچ اے کے تمام افسران و سٹاف نے بھرپور شرکت کی، ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں،جشنِ آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے لاہور کے تمام بڑے پارکوں جیسے جیلانی پارک ، باغِ جناح، نیشنل بنک پارک، گلشن اقبال پارک ، گریٹر اقبال پارک وغیرہ کورنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے بھی سجا دیا گیا ہے۔

مینارِ پاکستان کو خوبصورت سبز اور سفید روشنیوں سے مزید دلکش بنایا گیا ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح جیلانی پارک میںجیسے ہی رات 13 سی14 اگست میں داخل ہوگی تو بھرپور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے مختلف افسران نے مختلف مقامات پر پودے لگا کر جشنِ آزادی کو ویلکم کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے اس موقع پر افسران و سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے بزرگوں نے ملکِ پاکستان کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور اب ہماری باری ہے ہمیں چاہئے کہ انفرادی طور پر اس ملکِ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کی خاطر ہر وقت کوشاں رہیں کیونکہ یہ ملک ہے تو ہمارا وجود ہے ۔