16سال تک پُرشور میوزک سے ہمسایوں کی زندگی اجیرن کرنے والی عورت گرفتار
امین اکبر پیر 13 اگست 2018 23:48
ایوا کے ہمسائے گزشتہ 16سالوں سے لا تراویاتا سن رہے ہیں ۔ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ انہیں یہ زبانی یاد ہوگیا ہوگا۔ ایوا کے ہمسائے کئی سالوں سے پولیس اور عدالتوں کے دھکے کھا رہے ہیں۔ پولیس اور مختلف عدالتوں نے ایوا کو منع کیا تھا کہ اب وہ لاؤڈ سپیکروں پر تیز میوزک نہ چلایا کریں لیکن ایوا نے کسی کے حکم کو ماننے سے انکار کر دیا۔
ایوا ہر روز صبح 6 بجے لاؤڈ سپیکرپر میوزک چلاتیں اور رات 10 بجے بند کرتیں۔
(جاری ہے)
ایوا اپنے موجودہ گھر میں 1999 کو منتقل ہوئیں تھی۔ فوراً بعد ہی ان کے گھر کا نام سنگنگ ہاؤس پڑ گیا ۔ ایک ریڈیو اسٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ہمسایوں کے کتوں کے بھونکنے سے کافی پریشان ہوتی تھیں، جس کے بعد کتو ں کو خاموش کرانے کے لیے انہوں نے لاؤڈ سپیکرپر تیز میوزک چلانا شروع کر دیا ۔ایوا کا دعویٰ ہے کہ کتوں کے بھونکنے سے ان کے سر میں درد ہوگیا، ان کی شکایت کے باوجود ہمسایوں نے کتوں کو خاموش کرانے کے لیے کچھ نہیں کیا تو اپنے دفاع میں انہوں نے میوزک چلانے کا فیصلہ کیا۔
ہمسایوں کا کہنا ہے کہ ایوا جن کتوں کی بات کر رہی ہے، وہ کئی سال پہلے یہاں سے چلے گئے، ان کے جانے کے باوجود ایوا میوزک چلا رہی ہیں۔
پولیس نے ایوا کو ہراساں کرنے اور ایذا رسانی کے الزام میں گرفتار کیاہے۔ اگر یہ الزامات ثابت ہوئے تو انہیں 6 ماہ سے 3 سال کی قید ہو سکتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.