ویانا اورمیلبرن سب سے زیادہ قابل رہائش ،کراچی اور ڈھاکہ سب سے ناقابل رہائش شہرقرار
ویانا نے دنیا کے سب سے زیادہ قابل رہائش شہروں کی فہرست میں آسٹریلیا کے شہر میلبرن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،امریکی جریدے کی رپورٹ
منگل 14 اگست 2018 12:43
(جاری ہے)
اس سروے میں مانچسٹر شہر میں سب سے زیادہ ترقی دیکھی گئی ہے اور وہ 16 درجے کی چھلانگ لگا کر گذشتہ سال کے مقابلے اب 35 ویں پوزیشن پر ہے۔خیال رہے کہ دو دہائی قبل یہ سروے شروع ہوا تھا جس کے بعد سے یہ ہر سال کیا جانے لگا۔
مانچسٹر کی درجہ بندی میں ترقی کا سہرا وہاں کی سکیورٹی میں بہتری کے سر ہے۔گذشتہ سال جب مانچسٹر ارینا میں حملے کی وجہ سے شہر کی درجہ بندی کم کر دی گئی تھی تو اس سروے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کے دوسرے دو شہر سڈنی اور ایڈیلیڈ بھی دس بہترین قابل رہائش شہروں میں شامل ہیں۔ کینیڈا کے تین شہر بھی بہترین دس شہروں میں شامل ہیں جبکہ جاپان کے دو شہر اوساکا اور ٹوکیو بھی دس بہترین قابل رہائش شہروں میں شامل ہیں۔اس سروے کا دوسرا رخ سب سے ناقابل رہائش شہر ہیں جس میں شام کا دارالحکومت دمشق سرفہرست کہا جا سکتا ہے کیونکہ یہ قابل رہائش کی فہرست میں آخری نام ہے۔اسی طرح بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ دوسرے اور نائیجیریا کا شہر لاگوس تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا ساحلی شہر کراچی چوتھے نمبر پر آتا ہے۔امریکی جریدے نے کہا کہ ان شہروں کے سب سے کم قابل رہائش ہونے کا سبب، جرائم، خانہ جنگی، دہشت گردی یا پھر جنگ ہے اور ان جیسے عوامل نے ان کی درجہ بندی کو کم کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔2018 کے دس سب سے زیادہ قابل رہائش شہروں میں پہلے نمبر پر ویانادوسرے پرمیلبرن،تیسرے پر جاپان کا اوسا،چوتھے پرکینیڈا کا کالگیری،پانچویں پرآسٹریلیا کا سڈنی،چھٹے پرکینیڈا کا وینکوور،ساتویں پر جاپان کا ٹوکیو،آٹھویں پر کینیڈا کاٹورونٹو،نویں پر ڈنمارک کا کوپن ہیگن، دسویں پرآسٹریلیا کا یڈیلیڈہے،اسی طرح 2018 کے دس سب سے کم قابل رہائش شہروں میں پہلے نمبرپرشام کا دمشق، دوسرے پربنگلہ دیش کا ڈھاکہ،تیسرے پر نائیجریاکالاگوس،چوتھے پرپاکستان کا کراچی،پانچویں پرپاپوانیوگنی کا پورٹ موریسبی،چھٹے پر زمبابوے کا ہرارے،ساتویں پرلیبیا کا طرابلس،آٹھویں پرکیمرون کا دوالا،نویں پر الجیریا کا الجیئرس،دسویں پرسینیگال کا ڈاکارہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.