صدر ٹرمپ نے نئے امریکی دفاعی بجٹ کی دستاویز پر دستخط کر دیئے

منگل 14 اگست 2018 14:24

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے برس کے لیی716 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی بجٹ کی دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس دساویز پر دستخط کے موقع پر کہا کہ یہ بجٹ جدید امریکی تاریخ کی اہم ترین سرمایہ کاری ہے۔

(جاری ہے)

ان رقوم سے دیگر شعبوں کے علاوہ امریکی فوج کے پرانے ٹینکوں، جنگی طیاروں اور پرانے بحری جہازوں کی جگہ زیادہ جدید ماڈل متعارف کرائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ امریکی فوج کی نفری میں انہی رقوم سے مزید پندرہ ہزار چھ سو فوجیوں کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ آئندہ برس کے لیے اب قانون کی شکل اختیار کر جانے والے اس دفاعی بجٹ کے مطابق امریکی فوج کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں 2019 سے 2.6 فیصد کا اضافہ بھی کر دیا جائے گا۔