پاکستانی نژاد کینڈین گلوکارہ نے یوم آزادی پرپہلا اُردو گانا جاری کر دیا

عروہ خان کے اُردو گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 اگست 2018 14:31

پاکستانی نژاد کینڈین گلوکارہ نے یوم آزادی پرپہلا اُردو گانا جاری کر ..
کینیڈا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اگست 2018ء) : پاکستانی نژاد کینیڈین گلوکارہ نے اُردو زبان میں اپنا پہلا گانا جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد کیںڈین راک میوزک آرٹسٹ عروہ خان نے اُردو زبان میں اپنا پہلا گانا جاری کر دیا ہے جسے سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ عروہ خان اس سے قبل انگریزی زبان میں کئی گانے گا چکی ہیں لیکن پاکستان کی قومی زبان اُردو میں یہ ان کا پہلا گانا ہے جو انہوں نے پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر جاری کیا۔

اس گانے کو ''ترنگ'' کا نام دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل پاکستانی نژاد کیںڈین راک میوزک آرٹسٹ عروہ خان کے اس گانے کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

 سوشل میڈیا پر عروہ خان کے اس گانے کو مقبولیت حاصل ہو رہی ہے او صارفین عروہ خان کے اس گانے کو زیادہ سے زیادہ شئیر بھی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک جانب جہاں صارفین عروہ خان کے پہلی مرتبہ اُردو زبان میں گانا ریلیز کرنے کو سراہ رہے ہیں وہیں دوسری جانب کچھ ناقدین بھی ہیں جو اس گانے کی ویڈیو اور عروہ خان کے لباس پر تنقید کر رہے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو عروہ خان کو پاکستان کی ڈھنچک پوجا بھی قرار دے دیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس گانے میں شور و غُل کے علاوہ کچھ سُنائی نہیں دے رہا ، اس گانے کے بول پاکستان کے یوم آزادی سے کسی بھی طرح مناسبت نہیں رکھتے، جبکہ اس میں موجود لوگوں کا لباس بھی پاکستانی کلچر میں عُریانی سمجھا جاتا ہے۔