ترکی کو غیر مستحکم کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں‘جرمنی

انقرہ اپنے مرکزی بینک کی خود مختاری کو یقینی بنائے‘بیان

منگل 14 اگست 2018 15:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے مرکزی بینک کی خود مختاری کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں ترک کرنسی ’’لیرا ‘‘کی قدر میں زبردست کمی کے تناظر میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا کہنا تھا کہ ترکی کو غیرمستحکم کرنے میں کسی کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔جرمنی اقتصادی طور پر ترقی کرتا ہوا ترکی دیکھنا چاہتا ہے۔ میرکل نے کہا کہ اس سلسلے میں انقرہ حکومت کو اقدامات کرنا چاہییں۔ دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا تھا کہ ترکی کو جرمنی اور امریکا کیساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :