چیف سیکرٹری ایریگیشن میں ہونیوالی غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کرائیں ،

ایمپلائز فیڈریشن نگران حکومت کے علاوہ سابق دور میں بھی درجنوں غیر قانونی بھرتیا ہوئیں وزیر اعلی نے انکوائری کا آرڈر دیا تھا ، عمر جتک

منگل 14 اگست 2018 18:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) آل پاکستان یونائیٹڈ ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن کے مرکزی چیئر مین محمد عمر جتک نے بیان میں چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے نگران حکومت کے دورمیں ہونیوالی بھرتیوں پر پابندی کے فیصلے کو خوش آئند اور غریبوں کا جائز حق محکمہ ایری گیشن کے سینئر ملازمین کی پر موشن کی پوسٹوں پر شب خون مارنے والے افراد کیخلاف جائز قرار دیا ہے انہوںنے کہا کہ محکہ ایریگیشن میں نگران حکومت کے دور میں درجنوں غیر قانونی بھرتیا ں کی گئیں چیف سیکرٹری بلوچستان اور تحقیقاتی ادارے اس کی بھی چھان بین کریں کیوںکہ سبکدوش ہونیوالے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو نے بھی تین ماہ قبل تحریری طورپر سیکرٹری ایریگیشن کو لکھا تھا کہ محکمہ میں غیر قانونی بھرتیوں اور پر موشن کی پوسٹوںپر براہ راست ڈیپوٹیشن دیکر سینئر ملازمین کی ہونیوالی حق تلفی کا ازالہ کرکے رپوٹ دی جائے جبکہ اس کے برعکس رپورٹ دینے کی بجائے ڈائریکٹر کلیم ایریگیشن جو کہ اس پوسٹ پر گزشتہ دس سال سے بیٹھا ہے موصوف نے غیر قانی بھرتیوں کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اور سابق وزیر اعلی کی جانب سو جواب مانگنے کو باوجود موصوف افسر نے پرواہ کئے بغیر درجنوں غیر قانونی بھرتیا ں کیں اور پرموشن کی پوسٹوں پر پٹ فیڈر اور دیگر اضلاع میں سینئر ملازمین کی حق تلفی کرتے ہوئے نئے افراد کو پرموشن کی پوسٹوں بھر تی کرکے محکمہ ایریگیشن اور محکمہ فنانس کو بحران سے دوچار کردیا اور تعجب ہے بغیر اشتہار راتوں رات بھرتیاں کرنے میں کسی قانون کو خاطر میں نہیں لایاگیا رہنمانے کہا ہے کہ ایریگیشن میں تمام غیر قانونی بھرتیوں کی فوری تحقیقات کرکے سینئر ملازمین جو کہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں انہیں ان کا جائز حق دیا جائے ورنہ فیڈریشن عدالتی چارہ جوئی کیساتھ ساتھ احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔