Live Updates

عمران خان کو سعودی فرمانروا کا ٹیلیفون ،ْ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی

پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ قریبی اور متحرک تعلقات کے خواہاں ہیں ،ْ سعودی فرمانروا شاہ سلمان سعودی عرب ،ْپاکستان کا ایسا دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل میں ہمارا ساتھ دیا ،ْعمران خان

منگل 14 اگست 2018 19:42

عمران خان کو سعودی فرمانروا کا ٹیلیفون ،ْ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد ..
ریاض /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہاہے کہ سعودی عرب نئی حکومت کے ساتھ نہایت قریبی اور متحرک تعلقات کا خواہاں ہے۔شاہ سلمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور نامزد وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی۔پی ٹی آئی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شاہ سلمان نے نئی حکومت کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی نظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ،ْسعودی عرب نئی حکومت کے ساتھ نہایت قریبی اور متحرک تعلقات کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے سعودی فرمانروا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ،ْپاکستان کا ایسا دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل میں ہمارا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی کو نہایت اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے عقیدے کا حصہ ہے۔

شاہ سلمان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔عمران خان نے سعودی فرمانروا کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی جو چیئرمین پی ٹی آئی نے قبول کرلی۔شاہ محمود قریشی کے مطابق عمران خان نے شاہ سلمان کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے جبکہ شاہ سلمان نے پاکستانی عوام سے محبت کا اظہار کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات