Live Updates

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام لاہور کے پرانے اور مرکزی علاقوں ، جدید رہائشی

کالونیوں ، ضلع قصور اور شیخوپورہ میں بھی جشن آزادی شایان شان طور پر منایا گیا

منگل 14 اگست 2018 21:55

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی ہدایت پر لاہور کے پرانے اور مرکزی علاقوں کے ساتھ ساتھ جدید رہائشی کالونیوں اور ضلع قصور اور شیخوپورہ میں بھی جشن آزادی شایان شان طور پر منایا گیاجس کے نتیجے میں شہر کی مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کا دبائو گزشتہ سالوں کی نسبت کم رہا،ایل ڈی اے آفس جوہر ٹائون میں قرآن خوانی کی گئی جس میں افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی-اس موقع پر پاکستان کی ترقی ‘ سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں-ایل ڈی اے ماڈل گرلز ہائی سکول جہانزیب بلاک علامہ اقبال ٹائون میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز) عبد الشکور رانا ‘ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن علی شہزاد اور ڈائریکٹر ایجوکیشن ظل ہما کے علاوہ اساتذہ‘ طلبہ و طالبات اور والدین بڑی تعداد میں شریک ہوئے -اس موقع پر طلبہ و طالبات کے درمیان یوم آزادی کے موضوع پر تقریری مقابلہ ہوا اور آزادی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا-ایل ڈی اے آفس جوہر ٹائون کی عمارت کو آرائشی روشنیوں سے انتہائی خوبصورت طور پر سجایا گیا تھا جسے دیکھنے کے لئے دوسرے علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں شہری جوہر ٹائون آئے،13اگست کی شب علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی جوہر ٹائون اور منظور شدہ پرائیوٹ رہائشی سکیموں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے شہریوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہوئی -اس کے علاو ہ ضلع شیخوپورہ میں الجلیل گارڈن ہائوسنگ سکیم شرقپور روڈ میں ملی نغموں کا کنسرٹ منعقد ہوا ،یوم آزادی کے موقع پرعلیم ڈار کرکٹ اکیڈمی جوہر ٹائون میں فلڈ لائٹ کرکٹ میچ ‘ ہاکی سٹیڈیم جوہر ٹائون میں فلڈ لائٹ ہاکی میچ اور ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جو ہر ٹائون میں کنسرٹ منعقد ہوا،اس کے علاوہ پرائیوٹ رہائشی سکیموں میں بھی ملی نغموں کے کنسرٹ منعقد کئے گئے - جشن آزادی کی تمام تقریبات کے لئے بھر پور تیاریاں کرنے کی خاطر ایل ڈی اے آفس میں قائم کیا جانے والا کنٹرول روم دن رات کام کرتا رہا -
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات