ڈپٹی کمشنر نے یوم آزادی کے سلسلہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کاآغاز کر دیا
منگل 14 اگست 2018 22:35
(جاری ہے)
ڈی پی او نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ شجرکاری کے بغیر ممکن نہیں اس لیے ذیادہ سے ذیادہ پودے لگائے جائیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری اور ڈی پی او فیصل مختار نے یوم آزادی کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ان میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طارق گیلانی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر سمیرا ، ایم ایس ڈاکٹر محمد آصف جاوید بھی انکے ہمراہ تھے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ہسپتال میں منعقدہ یوم آزادی کے سلسلہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان ہمارے بزرگوں اور آبائو اجداد کی لازوال قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اس لیے ہمیں اسکی حفاظت اور ترقی اور سلامتی کے لیے نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے ہونگے۔تقریب میں ڈاکٹروں ،پیرامیڈیکل سٹاف اور محکمہ صحت کے افسران و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری اور ڈی پی او فیصل مختار ڈسٹرکٹ جیل خانیوال بھی گئے اور وہاں پر قیدیوں سے ملاقات کی اور انہیں یوم آزادی کی مبارک باد دی ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام قیدیوں میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر اسی طرح انہیں بھی آزادی کی خوشیوں میں شریک کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل خانیوال چوہدر ی طاہر مجید،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالصبور سکھیرا سمیت دیگر افسران و ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری اور ڈی پی او فیصل مختار نے جیل میں جشن آزاد ی کیک بھی کاٹا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.